امریکی مسلمانوں نے ٹرمپ کو اسلام کو سمجھنے کی دعوت دیدی

امریکی صدارتی امیدوارمسلمانوں بارے منفی خیالات تبدیل ، اسلام کو سمجھنے کی کوشش کریں،امام وخطیب جامع مسجد

پیر 1 فروری 2016 19:06

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم فروری۔2016ء) امریکی ریاست آئیووا کے دی موین شہر کے مسلمانوں نے امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو اسلام سمجھنے کی دعوت دیتے ہوئے کہاہے کہ وہ اسلام اور مسلمانوں کے بارے میں اپنے منفی خیالات تبدیل کریں اور اسلام کو سمجھنے کی کوشش کریں۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے دی موین شہر کی سب سے پرانی جامع مسجد کے امام وخطیب علامہ طہ الطویل نے ری پبلیکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو تاریخی جامع مسجد کے دورے کی دعوت پیش کش کی تاہم ٹرمپ نے ابھی تک اس کا جواب نہیں دیا ، سرکردہ مسلمان عالم دین طہ الطویل نے کہا کہ ذاتی طور پر ٹرمپ ایک اچھے انسان ہیں، مگر ان کے خیالات منفی ہیں۔

وہ آگے دیکھنے کے بجائے مڑمڑ کر پیچھے دیکھنے کے قائل ہیں۔چونکہ امریکی دستور میں مذاہب کی مکمل آزادی ہے۔ ایسے میں ڈونلڈ ٹرمپ جیسے شخص جو ملک کے اعلی ترین عہدے کا متمنی ہو کیلئے کسی ایک مذہب کو نشانہ بنانے کے منفی نتائج سامنے آسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :