مہاجرین کو چھت اور حقوق ملکیت ملنی چاہیے-ترقیاتی اداروں میں پلاٹوں کی الاٹمنٹ اور کاروبار کا سلسلہ شروع کر رکھا اس کا خاتمہ ہونا چاہے:راہنماءمسلم لیگ(ن)آزادکشمیر

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 1 فروری 2016 20:14

مہاجرین کو چھت اور حقوق ملکیت ملنی چاہیے-ترقیاتی اداروں میں پلاٹوں ..

میرپور (ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔01فروری۔2016ء) مسلم لیگ( ن) کے مرکزی رہنما و سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی اعجاز رضا نے کہا کہ مہاجرین کو چھت اور حقوق ملکیت ملنی چاہیے۔ میرپور کے رہائشیوں کی ترقیاتی ادارے لسٹیں مرتب کریں جن لوگوں کے پاس چھت نہیں کی بحالی آبادکاری کی جائے مخصوص مافیا ان ترقیاتی اداروں میں پلاٹوں کی الاٹمنٹ اور کاروبار کا سلسلہ شروع کر رکھا اس کا خاتمہ ہونا چاہے ۔

وزیر اعظم اور آفیسران قابل احترام ، وزیر اعظم ہاوس واقعہ مہذب معاشرے کےلئے باعث شرمندگی ہے ۔

(جاری ہے)

متاثرین کی بحالی کےلئے بنایا گیا MDA کاروباری سوچ کے سیاستدانوں نے کرپشن کا گڑھ بنادیا ۔میرپور کے سینکڑوں لوگ پلاٹ اور گھر سے محروم ان کو ایم ڈی اے سے پلاٹ ملنا مشکل مافیا نے درجنوں پلاٹ الاٹمنٹ کروایا کر کاروبار کر رہی ہے ۔مسلم لیگ ن اقتدار میں آکر کرپشن میں ملوث عناصر کا بلا تفریق آپریشن کرے گی ۔

۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی اعجاز رضا نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا انھوں نے کہا کہ میرپور کے عوام کے حقوق پر سودا بازی کرنے والوں کا پیچھا کریں گے ۔عوام کے ووٹوں پر سیاست کرنے والوں کو عوام کے حقوق کی بات کرنی چاہیئے ۔

متعلقہ عنوان :