یمن سے داغے گئے راکٹ سے سعودی عرب میں ایک بچہ ہلاک،مکان کو جزوی نقصان

پیر 1 فروری 2016 20:34

یمن سے داغے گئے راکٹ سے سعودی عرب میں ایک بچہ ہلاک،مکان کو جزوی نقصان

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم فروری۔2016ء) سعودی عرب کے سول ڈیفنس محکمے نے بتایا ہے کہ یمن سے داغا گیا ایک راکٹ سرحدی علاقے کے ایک مکان پر گرنے سے ایک گیارہ برس کا بچہ ہلاک اور مکان کے بقیہ رہائشی زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

سعودی نیوز ایجنسی کے مطابق راکٹ لگنے سے بچے کی فوری طور پر موت واقع ہو گئی تھی۔ گزشتہ برس کے اختتام سے یمن کی حوثی شیعہ ملیشیا نے سعودی عرب کی جانب راکٹ داغنے کے سلسلے کو تیز کر رکھا ہے۔ سعودی سرحد پر ان راکٹوں اور فائرنگ کے واقعات میں قریب نوے افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :