وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ ، سینیٹر زاعتزاز احسن اور رحمن ملک کو نااہل قرار دینے کیلئے دائر خواست نمٹادی گئی
پیر 1 فروری 2016 22:35
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم فروری۔2016ء ) لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ ، سینیٹر زاعتزاز احسن اور رحمن ملک کو نااہل قرار دینے کیلئے دائر خواست نمٹاتے ہوئے درخواست گزار کو الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مامون رشید شیخ نے کیس کی سماعت کی ۔
(جاری ہے)
درخواست گزار امریکی نژاد پاکستانی شہری سید اقتدار حیدر نے وزیر اعلی قائم علی شاہ، سینیٹر اعتزازاحسن اور سینیٹر رحمان ملک کی اسمبلی کی رکنیت کو چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ تینوں رہنما ایک ہی وقت میں پیپلز پارٹی اور پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے رکن ہیں۔
درخواست گزار نے یہ قانونی نکتہ اٹھایا کہ قانون کے تحت کوئی رکن اسمبلی بیک وقت دو سیاسی جماعتوں کا رکن نہیں ہوسکتا اس لئے تینوں رہنماؤں کو بیک وقت دو سیاسی جماعتوں کے رکنیت رکھنے پر اسمبلی کے رکن کی حیثیت سے نااہل قرار دیا جائے۔ تاہم عدالت نے درخواست نمٹاتے ہوئے قرار دیا کہ عدالت سے رجوع کرنے سے پہلے الیکشن کمیشن کو درخواست دینا ضروری ہے اور یہ قانونی تقاضا پورا نہیں کیا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.