Live Updates

حساس اداروں نے کالعدم تنظیم کا ممنوعہ لٹریچر چھاپنے والے دو افراد کو حراست میں لے لیا

پیر 1 فروری 2016 22:56

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم فروری۔2016ء) حساس اداروں نے اردو بازار میں پرنٹنگ پریس پر چھاپہ مار کر کالعدم تنظیم کا ممنوعہ لٹریچر چھاپنے والے دو افراد کو حراست میں لے لیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے خفیہ اطلاع پر اردو بازار میں لگے ہوئے ایک پرنٹنگ پریس پر چھاپہ مار کرکالعدم تنظیم کا ممنوعہ لٹریچر چھاپنے والے دو افراد کو گرفتار کر کے بڑی تعداد میں ممنوعہ لٹریچر قبضے میں لے لیا ۔ذرائع کے مطابق گرفتار افراد کو مزید تحقیقات کیلئے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :