مسلم لیگ ن کی رکن صوبائی اسمبلی اور اداکارہ کنول نعمان کی وفات کی خبریں بے بنیاد، تاحال ہسپتال میں زیر علاج

muhammad ali محمد علی پیر 1 فروری 2016 23:01

مسلم لیگ ن کی رکن صوبائی اسمبلی اور اداکارہ کنول نعمان کی وفات کی خبریں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین اخبار۔یکم فروری2016ء) مسلم لیگ ن کی رکن صوبائی اسمبلی اور اداکارہ کنول نعمان کی وفات کی خبریں بے بنیاد نکلی ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آج پیر کی دوپہر پاکستان کے متعدد ٹی وی چینلز کی جانب سے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی رکن صوبائی اسمبلی اور معروف اداکارہ کنول نعمان برین ہیمرج کے باعث انتقال کر گئی ہیں۔ تاہم اب اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ یہ تمام خبریں بے بنیاد تھیں۔ کنول نعمان تاحیات ہیں تاہم ان کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے۔ وہ لاہور کے ایک مقامی ہسپتال میں زیر علاج ہیں اور ڈاکٹر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ان کیلئے اگلے 48 گھنٹے انتہائی اہم ہیں۔