یورپ میں کشمیریوں سے یکجہتی : پانچ فروری کو یورپی پارلیمنٹ کے سامنے مظاہرہ ہوگا

منگل 2 فروری 2016 12:22

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 فروری۔2016ء) یورپ میں یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے پانچ فروری کو لسمبرگ میں یورپی پارلیمنٹ کے سامنے مظاہرہ کیاجائے گا اورایک کیمپ لگایاجائے گا ۔ مظلوم کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کے لیے اس پروگرام کا اہتمام کشمیرکونسل ای یو کررہی ہے۔ کشمیرکونسل ای یو کے چیئرمین علی رضاسید نے کہاکہ کشمیریوں سے ہمدردی رکھنے والے تمام لوگوں کو اس پروگرام میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہاکہ بھارت نے مقبوضہ کشمیرمیں کالے قوانین نافذ کررکھے ہیں جن کے ذریعے بھارتی سیکورٹی فورسز کسی بھی شخص کو بغیروجہ بتائے قید کرسکتی ہیں اور تشدد کا نشانہ بناسکتی ہیں۔ آج کشمیری عوام بھارتی فوج کے ہاتھوں ظلم کی چکی میں پس رہے ہیں۔انسانی حقوق کے عالمی اداروں کو ان واقعات اور مظالم کا نوٹس لیناہوگا۔ہم یورپ میں اس طرح کے پرامن مظاہروں اور تقریبات کے ذریعے دنیاکی توجہ مسئلہ کشمیر کی طرف مبذول کروارہے ہیں تاکہ عالمی برادری بھارت کو کشمیریوں پر مظالم سے روکے اور مسئلہ کشمیرکے منصفانہ حل کے لیے راہ ہموارہوسکے۔

متعلقہ عنوان :