لوبیا کی بہاریہ کاشت کا بہترین وقت فروری کے آخر تک ہے،ما ہر ین

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 2 فروری 2016 14:56

فیصل آباد ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 02 فروری۔2015ء ) لوبیاکی درآمدی اقسام پر تجربات کے حوصلہ افزاء نتائج حاصل ہوئے ہیں جبکہ نئی اقسام کے بطور سبزی کاشت کرنے کے امکانات بھی روشن ہو گئے ہیں۔ محکمہ زراعت فیصل آبادکے ترجمان نے بتایاکہ موسم بہار میں لوبیا کی کاشت کابہترین وقت فروری کے آخر تک ہے جبکہ موسم خریف میں اگست کے پہلے ہفتہ میں اس کو کامیابی سے کاشت کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ فروری میں کاشت شدہ فصل سبزی کیلئے مئی کے شروع میں تیار ہو جاتی ہے جبکہ جولائی میں کاشت شدہ فصل سبزی کیلئے ستمبر میں تیار ہو جاتی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ لوبیا کی کاشت معتدل گرم آب و ہوا میں کامیاب رہتی ہے جبکہ پنجاب کے آبپاش علاقوں میں لوبیا کی نئی اقسام کو دو موسموں میں کامیابی سے کاشت کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ لوبیا کی پھلیوں کو بطور سبزی اور پکے ہوئے دانوں کو بطور دال استعمال کیا جاتا ہے جس میں لحمیاتی مادہ کافی مقدار میں پایا جاتا ہے۔انہوں نے بتایاکہ لوبیا میں خشک سالی برداشت کرنے کی صلاحیت دوسری فصلوں کے مقابلے میں زیادہ ہے۔