کاشتکاربرسیم کی فصل کو سردی اورکورے کے دنوں میں ہفتہ عشرہ بعد ہلکا پانی ضرور لگائیں ،محکمہ زراعت

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 2 فروری 2016 14:56

فیصل آباد ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 02 فروری۔2015ء ) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو برسیم اور لوسرن کی حسب ضرورت آبپاشی کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ جن مقامات پر مناسب بارش نہیں ہوئی وہاں برسیم اور لوسرن کی پانی کی ضرورت پوری کرنے کیلئے آبپاشی میں کوتاہی نہ کی جائے تاکہ اچھی پیداوار حاصل کی جا سکے۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت فیصل آباد کے ترجمان نے بتایاکہ اچھی پیداوار لینے کیلئے برسیم اور لوسرن کی کٹائی کے بعد آدھی بوری یوریا فی ایکڑ بوقت آبپاشی ڈالنا بھی ضروری ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار برسیم کی فصل کو سردی اورکورے کے دنوں میں ہر ہفتہ عشرہ بعد ہلکاپانی ضرور لگائیں تاکہ فصل کو نقصان سے بچایاجا سکے۔

متعلقہ عنوان :