کریلے کی اگیتی فصل کی کاشت وسط فروری سے شروع کرنے کی ہدایت

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 2 فروری 2016 14:56

فیصل آباد ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 02 فروری۔2015ء ) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو کریلے کی اگیتی فصل کی کاشت وسط فروری سے شروع کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ یہ کاشت وسط فروری سے شروع کر کے ماہ مارچ کے آخر تک مکمل کرتے ہوئے بہتر پیداوار کا حصول ممکن بنایا جاسکتاہے نیز انہوں نے بمپر کراپ کے حصول کیلئے کریلے کی ترقی دادہ قسم فیصل آباد لانگ کاشت کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے، تاکہ کاشتکار اس قسم کی پیداوار سے زیادہ سے زیادہ مالی فائدہ حاصل کرنے کے قابل ہو سکیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کریلے کی کاشت کیلئے زرخیز میرا زمین کا انتخاب بھی ضروری ہے نیز زمین کی تیزابی خاصیت 7یا اس سے کم اور پانی کا نکاس بھی اچھا ہونا چاہیے ۔اگر کاشتکار کریلے کی فصل کی کاشت سے قبل 10سے 12ٹن فی ایکڑ کے حساب سے گوبر کی گلی سڑی کھاد ڈال کر مٹی پلٹنے والا ہل استعمال کریں تواس کے انتہائی مثبت نتائج حاصل ہوسکتے ہیں۔