کدو کی کاشت مارچ کے آخر تک مکمل کر نے کی ہد ایت

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 2 فروری 2016 15:06

فیصل آباد ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 02 فروری۔2015ء ) زرعی ماہرین نے کہاہے کہ کاشتکار گھیا کدو کی کاشت فروری کے آغاز سے شروع کر کے 30مارچ تک مکمل کر لیں کیونکہ یہ وقت گھیا کدو کی کاشت کے حوالے سے انتہائی موزوں ہے۔ نیز فصل کی کاشت کیلئے پانی کے اچھے نکاس والی ذرخیز میرا زمین کا انتخاب بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس طرح بہتر پیداوار حاصل ہونے کی توقع ہوتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ اچھی پیداوار حاصل کرنے کیلئے کاشتکار بہتر روئیدگی والا دو سے اڑھائی کلو گرام فی ایکڑ منظور شدہ بیج استعمال کریں اور بوائی سے قبل 10 سے 15ٹن گوبر کی گلی سڑی کھاد فی ایکڑ ڈال کر اسے زمین میں اچھی طرح ملائیں اور اس کے بعد کچی راؤنی کر دی جائے ۔ انہوں نے کہاکہ وتر آنے پرہل و سہاگہ چلایا جائے اور بوائی کے وقت 3سے 4 بار ہل و سہاگہ چلانے سے زمین نرم و بھر بھر ی ہو کر مکمل تیار ہو جائے گی۔ اس طرح زمین کی تیاری کے بعد کھیت میں 3سے 4میٹر کے فاصلہ پر ڈوری سے نشان لگا دیئے جائیں اور ان نشانوں کے دونوں اطراف 4بوری سنگل سپر فاسفیٹ ، 1 بوری امونیم سلفیٹ ، 1 بوری پوٹاش یا ڈیڑ ھ بوری ڈی اے پی فی ایکڑ ملا کر ڈالنے سے بہترین پیداوار کاحصول ممکن بنایا جا سکتاہے۔