کراچی، ثانوی تعلیمی بورڈ نے بحیثیت کو ایگزامنرکام کرنے کے خواہشمند اساتذہ سے درخواستیں طلب کرلیں

منگل 2 فروری 2016 18:04

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 فروری۔2016ء) ثانوی تعلیمی بورڈ کے ترجمان کے مطابق ایسے تمام اساتذہ کرام جن کی تعلیمی قابلیت کم از کم ماسٹرز،گریجویشن کیساتھ بی ایڈ ہو اور سیکنڈری اسکول میں جماعت نہم و دہم پڑھانے کا3 سالہ تجربہ ہویا صرف گریجویشن اورپڑھانے کا10سالہ تجربہ رکھتے ہوں اور بحیثیت کو ایگزامنرکام کرنے کے خواہشمند ہوں سے کہا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر بورڈ کے ٹیچرز رجسٹریشن سیکشن کمرہ نمبر 47سیکنڈ فلور بلاک Bسے رابطہ کریں تاکہ ان کو امتحانی امور کیلئے رجسٹرڈ کیا جا سکے۔