پاکستان اور چین کا دونوں ملکوں کے درمیان میری ٹائم کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان وسیع تر بحری تعاون کی ضرورت ہے ٗمشیر خارجہ
منگل 2 فروری 2016 21:58
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 فروری۔2016ء) پاکستان اور چین نے دونوں ملکوں کے درمیان میری ٹائم کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔اس بارے میں اتفاق رائے منگل کے روز اسلام آباد میں پاکستان اور چین کے درمیان میری ٹائم تعاون کے دوسرے مذاکرے کے دوران کیا گیا۔ پاکستانی وفد کی قیادت ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ سید ذوالفقار گردیزی جبکہ چینی وفد کی سربراہی معاون وزیرKONG YUANYOU نے کی۔
مذاکرے میں دونوں فریقوں کے مختلف سرکاری محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔فریقین نے خطے میں میری ٹائم کی صورتحال ' سمندری حدود کی سیکورٹی ' بحری قذاقی کے خاتمے' امداد اور بچاؤ کی کارروائیوں ' میری ٹائم سائنس اور ٹیکنالوجی میں تعاون اور دونوں ملکوں کی بحری افواج میں روابط کا جائزہ لیا۔(جاری ہے)
بعد میں چین کے معاون وزیر کانگ نے خارجہ امور کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر سرتاج عزیز سے ملاقات کی اور د وطرفہ اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
مشیر خارجہ نے ایک راستہ ایک منزل کے چینی اقدام کو سراہتے ہوئے پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان وسیع تر بحری تعاون کی ضرورت پرزور دیا۔معاون وزیر کانگ نے دوطرفہ بحری تعاون کے مذاکرے میں اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فریقین نے دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کیلئے کئی نئی تجاویز دی ہیں۔مزید اہم خبریں
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے انٹرنیشنل اسلامی یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر هذال بن حمود العتيبي اور ریکٹر ڈاکٹر ثمینہ ملک کی ملاقات
-
ہم ایک ایسا معاشرہ بنائیں گے جس کا خواب قائد نے دیکھا تھا، وزیراعظم شہباز شریف
-
جو نام بانی پی ٹی آئی دیں گے وہی چیئرمین پی اے سی ہو گا، عمرایوب
-
پارٹی کے اندرونی معاملات پر پارٹی میں ہی بحث کرنی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کا شیرافضل مروت کو انتباہ
-
یرغمال تفریح گاہیں
-
رشوت خوری کا الزام، روس کے نائب وزیر دفاع گرفتار
-
وزیراعظم شہا ز شریف کی مزار قائد پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
-
تحریک انصاف کی پانچ فرنچائز ہیں ہر کسی کا اپنا مؤقف ہے
-
ایران کے صدرڈاکٹرابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ
-
وزیراعظم کا کراچی کے لیے 150 بسیں دینے کا اعلان
-
معاشی استحکام کے لیے وفاق اور صوبوں کو مل کر کام کرنا ہوگا،وزیراعظم
-
وزیراعظم کی وزیراعلی سندھ کو صوبے کے مالی مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.