ایف سی کے جبری بھتے کے خلاف ہرنائی29جنوری ہڑتال کامیابی پرعوام خراج تحسین کے مستحق ہیں،پشتونخواملی عوامی پارٹی

منگل 2 فروری 2016 22:39

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 فروری۔2016ء ) پشتونخواملی عوامی پارٹی ضلع ہرنائی کے ضلعی پریس ریلیز میں باشعور جمہوری و غیور عوام کی 29 جنوری کو پارٹی کے زیر اہتمام ایف سی فورسز کی جانب سے کوئلے کی کانوں پر غیر قانونی جبری ٹیکس کے خلاف عظیم الشان احتجاجی جلسہ عام میں شرکت کرکے وطن دوستی کا ثبوت دیا ہے اور جلسے میں ہزاروں افراد نے شرکت کرکے غیر قانونی بھتہ خوری کے خلاف ریفرنڈم کی شکل میں اپنا فیصلہ دے دیا ہے جس پرپارٹی ضلع ہرنائی کے غیور عوام تاجروں ، کان کنوں اور زمین مالکان کو داد تحسین پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 29جنوری کو فورسز کی جانب سے پارٹی کارکنوں کو زووکوب کرنا،راستوں میں ناکوں کی شکل میں رکاوٹیں کھڑی کرنا اور ہرنائی شہر میں خوف وہراس پیدا کرنے کے باؤجود عوام نے پشتونخوامیپ کی حق و سچ کی سیاست کو درست ثابت کردیا ہے۔

(جاری ہے)

پریس ریلز میں کہاگیاہے کہ افسوس کی بات ہے کہ ہرنائی کے چند جاسوں کو فورسز کے کیمپ میں بلاکر ان سے پریس کانفرنس اور اخبارات میں انکے نام سے اشتہارات شائع کرکے فورسز کے حکام ہرنائی عوام کوباہم دست گریبان کرنا چاہتے ہیں لیکن ہرنائی کے غیور عوام باشعور ہیں وہ اپنے دوست اور دشمن میں تمیزکرسکتے ہیں جلسے میں سخت رکاوٹوں کے باوجود ہرنائی کے عوام نے جلسہ میں شرکت کرکے چند مفاد پرست جوکہ انتخابات میں عوام کے مستردکردہ جاسوس ہیں کو مسترد اور انکے تمام ناپاک عزائم کو خاک میں ملادیا پشتونخوامیپ پشتون نے قوم کی نمائندہ ترجمان پارٹی ہونے کی بنا پر ہمیشہ سخت سے سخت حالات کا مقابلہ کیا وقت اور حالات نے ہمیشہ پشتونخوامیپ کی قومی سیاست کو ہمیشہ حق اور سچ کی بناء پر فتح سے حمکنارکیا پریس ریلز میں کہا گیا کہ گزشتہ 60 سالوں سے ہرنائی پر حکمرانی کرنے والی مذہبی و سیاسی جماعتوں نے ضلع ہرنائی کے عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے کچھ نہیں لیکن پشتونخوامیپ نے اپنے ڈھائی سال دور حکومت جو منصوبے شروع کئے انکی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی الحمد اﷲ پارٹی کے کارکنوں کی دن رات محنت اور پارٹی کے پارلیمانی لیڈر صوبائی وزیر تعلیم عبدالرحیم زیارتوال کی کوششوں سے ہرنائی کو ایک ماڈل ضلع کے طور پر ہم پیش کیاجاسکتاہے ۔

ہرنائی سبی ریلوے لائن کی بحالی ضلع ہرنائی میں40 سے زائد سکولوں کی تعمیر ہرنائی کے سینکڑوں فارم ٹو مارکیٹ سڑکوں کی تعمیر ہرنائی کے تمام ندی نالوں پر پلوں کی منظوری ہرنائی میں 50 سے زائد کلیوں میں واٹر سپلائی اور درجنوں ایسے منسوبے شروع کئے ہیں جس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتا پریس ریلز میں کہا ہے کہ ہرنائی میں ایف سی جو سکول تعمیر کررہی ہیں وہ اپنے کاروبار کرنے کیلئے سکول تعمیر کررہی ہیں نہ کہ عوام کی سہولت کیلئے کیونکہ ایف سی جو سکول تعمیر کررہی ہیں وہ ایک پبلک ؍ پرائیویٹ سکول ہے پریس ریلز میں مطالبہ کیا ہے کہ فورسز کا کام امن وامان کے قیام ہے نہ کہ کاروباری سرگرمیوں میں سرگرم عمل ہونا ہے جسکی پارٹی مذمت کرتی ہے پریس ریلز میں کہاہے کہ ہرنائی میں تعلیم ، صحت اور دیگر مسائل حل کرنا صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے جو صوبائی حکومت بخوبی سرانجام دے رہی ہیں پریس ریلز میں مطالبہ کیا ہے کہ ضلع میں کول مائینز مالکان سے جبری ٹیکس کی وصولی سلسلہ بند کریں

متعلقہ عنوان :