فنڈز کی عدم دستیابی،سپیشل ایجوکیشن کے18 سکولز تاحال سکیورٹی سے محروم

بدھ 3 فروری 2016 16:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 فروری۔2016ء) پنجاب حکومت کی جانب سے فنڈز کی عدم فراہمی کے باعث صوبائی دارالحکومت لاہور میں واقع سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے سکولز تاحال سکیورٹی اقدامات سے محروم ہیں اس سلسلے میں سپیشل ایجوکیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلع لاہور میں سپیشل ایجوکیشن سکولوں کی تعداد 18ہے جن کی سکیورٹی کے لیے ڈی او سپیشل ایجوکیشن نے پنجاب حکومت سے 75لاکھ روپے کے فنڈز طلب کرلیے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ڈی او سپیشل ایجوکیشن نے ایک سمری پنجاب حکومت نے محکمہ خزانہ کو ارسال کررکھی ہے۔ ذرائع کے مطابق سمری میں صرف واک تھروگیٹس کی خریداری کے لیے 45لاکھ روپے جبکہ باقی رقوم سے سی سی ٹی وی کیمروں کی خریداری اور سکیورٹی گارڈز بھرتی کئے جائیں گے ۔ ذرائع کے مطابق جب تک فنڈز فراہم نہیں کیے جاتے ان سکولوں میں سکیورٹی اقدامات نہیں اٹھائے جاسکتے۔