لاہور ، حسن ٹاؤن گیس سلنڈر دھماکے میں ایک ہی خاندان کے 4بچے جاں بحق

بدھ 3 فروری 2016 22:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 فروری۔2016ء) لاہور کے علاقے حسن ٹاؤن میں گیس سلنڈرکے دھماکے میں ایک ہی خاندان کے 4بچے جاں بحق ہو گئے ، تفصیلات کے مطابق بدھ کو لاہور کے علاقے حسن ٹاؤن میں گیس لیکج سے سلنڈر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں مکان کی چھت منہدم ہو گئی اور ملبے تھلے دب کر ایک ہی خاندان کے 4بچے جاں بحق ہو گئے ۔

(جاری ہے)

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور انہوں نے بچوں کی لاشوں کو ملبے سے نکال کر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :