سبزہ زار ‘گھر میں آگ لگنے سے 4بچے جاں بحق ، ایک بچہ جھلس کر شدید زخمی

بدھ 3 فروری 2016 22:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 فروری۔2016ء ) سبزہ زار ایک گھر میں اچانک خوف ناک آگ لگنے سے 4بچے جاں بحق اور ایک بچہ جھلس کر شدید زخمی جس کی حالت تشویشناک ہے ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ صوبائی دارلحکومت کے علاقہ سبزہ زار حسن ٹاؤن کے ایک گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی جس نے دیکھتے دیکھتے ہی پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجے میں جھلس کر4بچے جاں بحق اور ایک بچہ شدیدجھلس جانے والے بچے کو طبی امداد کیلئے جناح ہسپتال منتقل کردیاگیا جہاں اس کی حالت تشویشنا ک بتائی جارہی ہے ۔آگ سے جھلس کر جاں بحق ہونے والو ں میں 8عثمان ،3 افنان ،6 ارسلان اور7 نستعین شامل ہیں ۔جاں بحق ہونے والے چاروں بچوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا ۔

متعلقہ عنوان :