برطانوی گلوکارہ اڈیل کی ڈونلڈ ٹرمپ کو وارننگ

جمعرات 4 فروری 2016 12:42

برطانوی گلوکارہ اڈیل کی ڈونلڈ ٹرمپ کو وارننگ

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 فروری۔2016ء) برطانوی گلوکارہ اڈیل نے امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو وارننگ جاری کی ہے کہ وہ اپنی سیاسی مہم کے دوران ان کے گانے نہ چلائیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی گلوکارہ اڈیل نے امریکی صداری امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو وارننگ جاری کی ہے کہ اس کے گانے سیاسی مہم کیلئے استعمال نہ کئے جائیں۔

(جاری ہے)

اڈیل کے پرستاروں نے شکایت کی تھی کہ ڈونلڈ ٹرمپ اپنی سیاسی ریلیوں میں موجود افراد کے جذبات بڑھانے کیلئے ان کی محبوب گلوکارہ کے گانے استعمال کر رہے ہیں۔ اطلاعات ہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی ریلیوں میں گلوکارہ اڈیل کے مشہور گانے رولنگ ان دی ڈیپ اور سکائی فال جیسے گانے چلائے جاتے ہیں لیکن پرستار اس اقدام سے سخت اپ سیٹ ہیں۔ ایڈل کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ برطانوی گلوکارہ نے کسی کو اس چیز کی اجازت نہیں دی ہے کہ کوئی ان کے گانے سیاسی مہم کیلئے استعمال کرے۔ 27 سالہ برطانوی گلوکارہ نے سخت وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کسی صورت بھی اپنے گانے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے سکتیں خواہ ڈونلڈ ٹرمپ ان کے فین ہی کیوں نہ ہوں۔

متعلقہ عنوان :