دبئی میں غیرت کے نام پر قتل کا پہلا کیس رپورٹ ۔۔۔۔غیرت کے نام پر دو بھائیوں نے اپنے بہنوئی کو قتل کر دیا
سمیرا فقیرحسین جمعرات 4 فروری 2016 13:25
دبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04 فروری 2016ء) : غیرت کے نام پر دو بھائیوں نے مل کر بہنوئی کو قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق غیرت کے نام پر قتل کیے جانے کے واقعات متعدد بار بر صغیر میں رونما ہوئے ہیں لیک ن کبھی ان کا ذکر دبئی میں نہیں سنا گیا ۔ تاہم غیرت کے نام پر قتل ک ایک واقعہ دبئی میں بھی حال ہی میں رپورٹ ہوا ہے جس میں دو بھائیوں نے غیرت کے نام پر اپنے ہی بہنوئی کو جان سے مار دیا۔
تفصیلات کے مطابق دبئی کی ایک عدالت نے ایک کیس کی سماعت کی جس میں بتایا گیا کہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے دو بھائیوں نے بہن سے شادی کرنے پر اپنے بہنوئی کو موت کے گھاٹ اُتار دیا۔دونوں بھائیوں میں سے ایک کی عمر 34سال تھی جس نے مبینہ طور پر اپنے بہنوئی کو قتل کیا جس کا تعلق بھی پاکستان ہی سے تھا۔(جاری ہے)
34 سالہ شخص نے اپنے بہنوئی کو ستوا میں بُلایا جہاں پلاسٹک کی ایک رسی کی مدد سے اُسے موت کے گھاٹ اُتار دیا۔
عدالت میں 34سالہ شخص پر مفرور ہونے کا مقدمہ بھ درج کیا گیا جبکہ26سالہ دوسرے شخص پر قتل میں مدد کرنے کا الزام عائد ہے۔پراسیکیوشن ریکارڈ کے مطابق قتل کا پتہ چلنے سے چھ گھنٹے قبل ہی 34 سالہ شخص دبئی سے فرار ہو گیا۔پولیس کے ایک لیفٹننٹ نے ایک ٹیکسی کی کمپنی سے رابطہ کیا جہاں ملزم نوکری کرتا تھا جس پر ٹیکسی کمپنی نے انہیں بتایا کہ مذکورہ ملزم نے ان کی کار بھی واپس نہیں کی اور فون پر رابطہ کرنے پر اس کا فون بھی پہنچ سے دور تھا تاہم پولیس نے ٹیکسی میں لگی ڈیوائس کے ذریعے ٹیکسی بر آمد کی جس میں مقتول کی لاش بر آمد ہوئی۔مقتول کے بھائی نے بتایا کہ اس نے مجھے فون پر آگاہ کیا تھا کہ میرے سالوں نے مجھے تمام جھگڑے نمٹانے کے لیے ایک جگہ بُلایا ہے ۔ کچھ دیر بعد میں نے اپنے بھائی کا نمبر ملایا لیکن ان سے رابطہ نہیں ہو سکا۔ موتقل کے بھائی نے مزید بتایا کہ اس شادی کے خلاف پہلے ہی سے لڑکی کے اہل خانہ اور بھائیوں کو بہت سے اعتراضات تھے ۔لیفٹیننٹ نے بتایا کہ موصول ہوئی اطلاعات کے مطابق ملزم دبئی انٹر نیشنل ائیر پورٹ کے راستے فرار ہوا ہے تاہم عدالت نے کیس کی مزید سماعت کو 28فروری تک ملتوی کر دیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.