میرپوربھٹوروکے نجی اسکولوں میں سیکیورٹی کے ناقص انتظاما ت

جمعرات 4 فروری 2016 15:11

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 فروری۔2016ء) میرپوربھٹوروکے نجی اسکولوں میں سیکیورٹی کے انتظاما ت ناقص اسکولوں میں پڑھنے والے طالب علم غیرمحفوظ بنے ہوئے،لاکھوں روپے ماہانہ فیس لینے والے نجی اسکولوں کی انتظامیہ نے بچوں کے تحفظ کے لیے کسی بھی قسم کے حفاظتی اقدامات نہیں کئے،اعلی عدالتوں کونجی اسکولوں کے خلاف نوٹس لینے کامطالبہ والدین،تفصیلات کے مطابق میرپوربھٹوروشہرکے چارنجی اسکولوں میں سیکیورٹی کے انتظامات بالکل نہیں ہیں سی سی ٹی وی کیمرابھی کہیں نظرنہیں آتے ہیں اوربچوں کی زندگی خطرے میں نظر آنے لگی ہے ماہانہ لاکھوں روپے کی فیس لینے والی اسکول انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی کے لیے کوئی بھی بندوبست نہیں کیاگیاہے،ذرائع سے معلومات ملی ہے کہ شہرمیرپوربھٹورو میں نجی اسکولزہیں جن میں 1500سے ذائد طالبعلم پڑھتے ہیں جن میں سیکیورٹی ناقص ہونے کے باعث جہاں پرسارے ملک میں اسکولوں پربڑی دہشت گردی کاخطرہ لاحق ہے لیکن حکام بالا دہشت گردی ہونے کے بعد صرف مذمت کے لیے سامنے آئیں گے،دوسری جانب نجی اسکولوں میں پڑھنے والے طالب علموں کے والدین سے رابطہ کرنے پرانہوں نے بتایا کہ پہلے توسرکاری اسکولوں پردہشت گردی ہوئی لیکن اب نجی اسکولزبھی دہشت گردی کی لپیٹ میں ہیں۔

(جاری ہے)

ہم اپنے بچوں کونجی اسکولوں میں چھوڑتے ہیں شہرمیرپوربھٹورو میں نجی اسکولوں کے مالکان لاکھوں روپے کی فیس وصول توکرتے ہیں لیکن باہرایک پرائیوٹ سیکیورٹی گارڈبھی اسکول کے تحفظ کے لیے نہیں ہوتا،ہم اعلی عدلیہ حکومت سندھ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ شہرمیرپوربھٹوروکے نجی اسکولوں میں ناقص سیکیورٹی کانوٹس لے کر ہم والدین کے ساتھ انصاف کیاجائے ۔