سندھ کے 27 ہزار سکول ایک یا دو کمرے پر مشتمل ہیں ، سیکرٹری تعلیم

جمعرات 4 فروری 2016 15:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 فروری۔2016ء) سیکریٹری محکمہ تعلیم حکومت سندھ فضل اللہ پیچوہو نے کہا ہے کہ سندھ کے تمام تعلیمی اداروں کو سیکورٹی فراہم نہیں کی جاسکتی ، ہنگامی حالات میں محکمہ تعلیم کے ٹول نمبر 8398 پر رابطہ کیا جائے ۔

(جاری ہے)

سیکرٹری تعلیم سندھ نے کہاکہ سندھ میں 27 ہزار سے زائد اسکول ایسے ہیں جو ایک اور دو کمروں پر مشتمل ہیں ، ان سب سکولزکوسیکورٹی فراہم کرنا ممکن نہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ اسکولوں کی حفاظت کے لیے اسکولوں میں اسنائپر اور اسکاؤٹس کی تعیناتی زیر غور ہے جبکہ محکمہ تعلیم کے ٹول نمبر 8398کو سندھ رینجرز سے منسلک کرنے کی بھی کوشش کی جا رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ مقامی پولیس کو بھی اسکولوں کے گرد گشت کی ہدایات دی جا چکی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :