اسسٹنٹ کمشنر کادورہ امتحانی مراکز‘سیکورٹی انتظامات فول پروف بنانے کی ہدایت

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 4 فروری 2016 16:33

پیرمحل ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 04 فروری۔2015ء)اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل کا پیک کے زیر اہتمام امتحانی مراکز کا دورہ سیکورٹی کے فول پروف انتظامات سمیت امتحانی عملہ کو چیک کرکے مزید انتظامات کی ہدایت،تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل حافظ محمد نجیب نے پیک کے زیراہتمام تحصیل بھر میں جماعت پنجم تاہشتم کے امتحانی مراکز کا دورہ کرکے نگران عملہ کی کارکردگی سمیت سیکورٹی کے انتظامات کو چیک کیا گورنمنٹ ہائی سکول نمبر1پیرمحل میں ڈپٹی ہیڈماسٹر عبدالرزا ق کے ساتھ سنٹر نمبر216اور سنٹر نمبر262کو چیک کرتے ہوئے اساتذہ کو امتحان میں شریک طلبہ وطالبات کو ہرممکن تحفظ فراہم کرنے سمیت سکول انتظامیہ کو سیکورٹی کے انتظامات فول پروف بنانے کی ہدایات جاری کی اور غیرمتعلقہ افراد کے امتحانی مراکزاور سکول میں داخل ہونے پر پابندی عائد کرتے ہوئے سکول اوقات میں آنے جانے والے افراد پر کڑی نظر رکھنے کا حکم دیا علاوہ ازیں تحصیل بھر کے سکولوں میں پیک کے زیراہتمام جاری امتحانی سنٹر کا دورہ بھی کیا ۔