ای سگریٹ پھٹنے پر 20 سالہ نوجوان شدید زخمی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 4 فروری 2016 16:45

ای سگریٹ پھٹنے پر 20 سالہ نوجوان شدید زخمی

جرمنی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04 فروری 2016ء) : ای سگریٹ نے ایک 20 سالہ نوجوان کو شدید زخمی کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سگریٹ نوشی کے شوقین افراد ای سگریٹ سے اچھی طرح واقف ہوں گے لیکن ای سگیرٹ جہاں تمباکو نوشی کے شوقین افراد کو سگریٹ چھوڑنے میں مدد کرتا ہے وہیں یہ کبھی کبھی مہلک بھی ثابت ہو سکتا ہے۔ جرمنی میں مقیم ایک 20 سالہ نوجوان کو ای سگریٹ کی بیٹری پھٹنے پر شدید تلکیف کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

ای سگریٹ کی بیٹری پھٹنے سے 20 سالہ نوجوان نے اپنے متعدد دانت گنوا دئے۔ جرمن اخبار کے مطابق وہ منظر بہت بھیانک تھا جب ای سگریٹ کی بیٹری پھٹنے کے بعد نوجوان کے دانت فضا میں اُڑتے ہوئے منہ سے باہر آئے۔ یہی نہیں نوجوان کے چہرے پر بھی گہرے زخم آئے۔ رپورٹ کے مطابق تقریباً 2.6 ملین لوگ ای سگریٹ کا استعمال کرتے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ای سگریٹ نقصان دہ ہیں ، اس سے اُڑنے والے بخارات سے پھیپھڑوں کے سیل تباہ ہوتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :