مسئلہ کشمیر محض یوم یکجہتی منانے سے حل نہیں ہو گا ‘ تحریک عوامی حقوق

حکمران بھارت کے ساتھ تعلقات کے لیے یکطرفہ ٹریفک نہ چلائیں‘ عظیم طارق ، امجد ایڈووکیٹ

جمعرات 4 فروری 2016 17:07

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 فروری۔2016ء) تحریکِ عوامی حقوق پاکستان کے صدر عظیم طارق نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر محض یوم یکجہتی منانے سے حل نہیں ہو گا ،حکمران بھارت کے ساتھ تعلقات کے لیے یکطرفہ ٹریفک نہ چلائیں بھارت کے ساتھ یکطرفہ تعاون پا کستان کی پوزیشن کمزور کرے گا ۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے تحریک عوامی حقوق پاکستان کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

عظیم طارق نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے سینکڑووں واقعات میں ہزاروں بے گناہ لو گ لقمہ اجل بن گئے کراچی اور بلو چستان میں ہونے والی شورش کے پیچھے انڈیا کی مداخلت کا اقرار ملک کے مقتدر ادروں اور خود حکمرانوں نے کئی با ر کیا ہے لیکن آج تک ہمارے حکرانوں نے بھارت سے پاکستان مخالف عناصر کے حوالے سے کوئی مطالبہ نہیں کیا نہ بھارت نے پاکستان کے ساتھ کوئی تعاون کیا۔

(جاری ہے)

سیکریٹری جنرل امجد ایڈوکیٹ نے کہا کہ امن کا قیام اور دہشت گردی کا خاتمہ بھارت سے زیادہ پاکستان کی ضرورت ہے اور اس حوالے سے پاکستان کی ریاست اور عوام نے جو قربا نیاں دی ہیں وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔حکمرانوں کو سمجھوتہ ایکسپریس میں زندہ جلا دئیے گئے ان بے گنا پاکستانیوں کی تحقیقات اور اس واقع کے زمہ داروں کے تعین اور ان کی گرفتاری کی بدولت بھی بھارتی حکمرانوں سے پوچھنا چاہیے ۔

اس مو قع پر سیکرٹری اطلاعات ذیشان حسن ایڈوکیٹ نے کہا کہ پاکستان کی سرزمین کسی کے خلاف استعما ل نہیں ہونی چاہیے لیکن پڑوسی ممالک سے بھی پاکستان کو یہی مطالبہ کرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مود ی نے ڈھاکہ میں کھڑے ہو کر مشرقی پاکستان کی علیحدگی کے حوالے سے بھارت سر کار کے کردار کے حوالے س بڑے فخر سے اعتراف کیا لیکن پاکستانی حکمرانوں کی طرف سے نہ اس کی مذمت کی گئی نہ پاکستان مخالف بھارتی عناصر اور ادروں کے حوالے سے بھارتی حکومت سے کوئی مطالبہ کیا گیا۔