خسارے میں چلنے والے اداروں کو بہتری کی طرف لے کر جا رہے ہیں ، پی آئی اے میں
جو کچھ ہو رہا ہے اس میں سیاسی عناصر ملوث ہیں ، نجکاری پر غلط فہمیاں پیدا کی گئیں:اسحاق ڈار
میاں محمد ندیم جمعرات 4 فروری 2016 17:51
دبئی(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔04فروری۔2016ء) وزیر خزانہ اسحاق ڈارنے کہا ہے کہ خسارے میں چلنے والے اداروں کو بہتری کی طرف لے کر جا رہے ہیں ، پی آئی اے میں جو کچھ ہو رہا ہے اس میں سیاسی عناصر ملوث ہیں ، نجکاری پر غلط فہمیاں پیدا کی گئیں ،2018 تک توانائی بحران پر قابو پالیں گے۔
(جاری ہے)
آئی ایم ایف سے مذاکرات کے بعد دبئی میں صحافیوںسے بات کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا نقصان میں چلنے والے اداروں کو بہتری کی طرف لے جا رہے ہیں ، پی آئی اے میں جو کچھ ہو رہا ہے اس میں سیاسی عناصر ملوث ہیں ، نجکاری پر غلط فہمیاں پیدا کی گئیں ، سیاسی جماعتیں معاملے کو اچھال رہی ہیں۔
وزیر خزانہ نے کہا وقت سے پہلے اپنے معاشی اہداف حاصل کر رہے ہیں ، خطے میں چیلنجز کے باوجود پاکستان معیشت ترقی کی جانب گامزن ہے۔ اسحق ڈار نے کہا توانائی بحران پر قابو پانے کے لیے مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے ، صنعتوں کے لیے بجلی کی لوڈشیڈنگ زیرو ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا مالیاتی نظم ونسق پر سختی سے عمل پیرا ہیں ، ٹیکس کا دائرہ کار بڑھانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ اسحاق ڈار نے کہا کراچی میں فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی بنا دی گئی ہے۔مزید اہم خبریں
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.