آئی ایس آئی ہیڈکوارٹر میں اعلی سطحی سیکورٹی امور سے متعلق اجلاس

muhammad ali محمد علی جمعرات 4 فروری 2016 20:07

آئی ایس آئی ہیڈکوارٹر میں اعلی سطحی سیکورٹی امور سے متعلق اجلاس

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔04 فروری۔2016ء) آئی ایس آئی ہیڈکوارٹر میں اعلی سطحی سیکورٹی اجلاس ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حساس ادارے آئی ایس آئی کے ہیڈکوارٹر میں اعلی سطحی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں آرمی چیف، وزیر اعظم، آئی ایس آئی چیف، اور وزیر داخلہ سمیت دیگر اعلی شخصیات نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی میں بیرونی فنڈنگ اور اندرونی مدد ملنے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں متعدد غیر ملکی خفیہ ایجنسیوں کے پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی میں ملوث ہونے سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ملک میں پائیدار امن کے قیام کیلئےمستقبل اقدامات کی ضرورت ہے۔ جبکہ وزیراعظم نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں قربانیاں دینے والے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :