پی آئی اے کا بحران، حکومت نے نئی نجی ہوا باز کمپنی بنانے کا فیصلہ کر لیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 4 فروری 2016 20:20

پی آئی اے کا بحران، حکومت نے نئی نجی ہوا باز کمپنی بنانے کا فیصلہ کر ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔04 فروری۔2016ء) پی آئی اے کے بحران پر حکومت نے نئی نجی ہوا باز کمپنی بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی مجوزہ نجکاری پر جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے فلائٹ آپریشن 2 روز سے معطل کر رکھا ہے۔

(جاری ہے)

فلائٹ آپریشن معطل ہونے کے باعث حکومت کو اربوں روپے کے نقصان کا سامنا کرنا پر چکا ہے۔ یہ بحران ہر گزرتے دن کیساتھ شدت اختیار کرتا جا رہا ہے۔ اس تمام صورتحال میں حکومت کی جانب سے اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکومت نے اس بحران سے نمٹنے کیلئے ایک نئی نجی ہوا باز کمپنی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ کمپنی 120 روز کے اندر قائم کر دیے جانے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :