لاہور ہائی کورٹ نے تاریخی عمارتوں کی دو سو فٹ حدود تک اورنج لائن میٹرو لائن ٹرین منصوبے پر کام روکنے کے احکامات پر 15 فروری تک توسیع کر دی

جمعرات 4 فروری 2016 22:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 فروری۔2016ء ) لاہور ہائیکورٹ نے 11 تاریخی عمارتوں کی دو سو فٹ حدود تک اورنج لائن میٹرو لائن ٹرین منصوبے پر کام روکنے کے احکامات پر 15 فروری تک توسیع کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ آئندہ سماعت سے درخواست پر روزانہ کی بنیاد پر کارروائی ہوگی۔ گزشتہ روز جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس شاہد کریم پر مشتمل دو رکنی بنچ نے سول سوسائٹی کی درخواست پر سماعت ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کے روٹ میں تاریخی عمارتیں واقع ہیں اور اس منصوبے کی وجہ سے ان تاریخی عمارات کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے، اقوام متحدہ نے بھی منصوبے کی وجہ سے تاریخی عمارتوں کے تحفظ کے حوالے سے نقصان پہنچنے کے خدشے کا ظاہر کیا ہے۔اس منصوبے کی وجہ سے چھبیس افراد کی ہلاکت ہوچکی ہے،تاریخی عمارتوں کا تحفظ کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے اور اس سلسلے میں تاریخی ورثے کے حوالے سے قانون موجود ہے۔فاضل بنچ نے تاریخی عمارتوں کی دو سو فٹ حدود میں منصوبے پر کام کرنے سے روکنے کے احکامات میں 15فروری تک توسیع کردی اور قرار دیا کہ آئندہ سماعت سے درخواست پر روز کی بنیاد پر کارروائی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :