ایس ای سی پی نے ایکسیس ٹو ان سائیڈ انفارمیشن ریگولیشن 2016ء سرکاری گزٹ اور ویب سائٹ پر شائع کر دیئے

جمعرات 4 فروری 2016 22:06

اسلام آباد ۔ 4 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 فروری۔2016ء) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے کمپنیوں کی اندر کی معلومات تک رسائی رکھنے والے ملازمین سے متعلقہ ایکسیس ٹو ان سائیڈ انفارمیشن ریگولیشن 2016ء سرکاری گزٹ اور ایس ای سی پی کی ویب سائٹ پر شائع کر دیئے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ایس ای سی پی کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق سکیورٹیز ایکٹ کی دفعہ 131کے تحت تمام لسٹڈ کمپنیوں اور ان کے لئے کام کرنے والے تمام افراد اور اداروں کے لئے ضروری ہے کہ وہ ان تمام افراد کی فہرست مرتب کریں جن کو لسٹڈ کمپنی کے بارے میں اندر کی معلومات (ان سائیڈ انفارمیشن) تک رسائی حاصل ہو۔

مجوزہ ریگولیشن میں اس فہرست کو مرتب کرنے کی بارے میں ہدایات دی گئی ہیں۔ عوام اور مارکیٹ کے تمام شراکت دار ان ریگولیشن کے شائع ہونے کے 14 دن کے اندر پر اپنی آراء کا اظہار یا تجاویز دے سکتے ہیں جس کے بعد ان ریگولیشن کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :