شہباز شریف سے 50سال پرانا تعلق ہے ،ہمارے درمیان اختلافات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، میں اور شہباز شریف وزیراعظم کے مقاصد کو پورا کر رہے ہیں ،گر کوئی پی آئی اے کو برباد کرنا چاہتا ہے تو ایسا نہیں ہونے دینگے، وزیر دفاع خواجہ آصف کی نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو

جمعہ 5 فروری 2016 00:03

شہباز شریف سے 50سال پرانا تعلق ہے ،ہمارے درمیان اختلافات کا سوال ہی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 4فروری۔2016ء) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ شہباز شریف سے 50سال پرانا تعلق ہے ،ہمارے در میان اختلافات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، میں اور شہباز شریف وزیراعظم کے مقاصد کو پورا کر رہے ہیں ۔ وہ جمعرات کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں فائرنگ کے واقعہ کی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ ذمہ داری کس کی ہے ۔

(جاری ہے)

اگر کوئی پی آئی اے کو برباد کرنا چاہتا ہے تو ایسا نہیں ہونے دینگے ۔ قومی ایئر لائن کو ہر ماہ بیل آؤٹ کے لئے اربوں روپے دیئے جاتے ہیں اور یہ سلسلہ 15,20سال سے جاری ہے ۔ خواجہ آصف نے کہا کہ قومی ایئر لائن کے ملازمین کی ہڑتال سے لوگ متاثر ہو رہے ہیں ۔ پی آئی اے کو یونین کے ہڑتالی ملازمین یرغمال نہیں بنا سکتے ۔ ایک سوال کے جواب میں خواجہ آصف نے کہا کہ شہباز شریف سے 50سال پرانا تعلق ہے ہمارے اختلافات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔میں اور شہباز شریف وزیراعظم کے مقاصد کو پورا کر رہے ہیں ۔