مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل عالمی امن کیلئے ناگزیر ہے، سینیٹر سراج الحق

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعہ 5 فروری 2016 18:08

لاہو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔05 فروری۔2016ء) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہمسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل خطے اور عالمی امن کیلئے ناگزیر ہے،اقوام متحدہ اور عالمی برادری کشمیریوں کو بھارت کے ظلم و جبر سے نجات دلائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کوہالہ پل پر کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے بنائی گئی انسانوں ہاتھوں کی زنجیر کے موقع پر خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری پاکستانی قوم اور عالم اسلام کی طرف سے کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کر رہا ہوں ،لاکھوں نوجوانوں خواتین اور بوڑھوں کو شہید کرنے کے باوجود بھارت آزادی کی تحریک کو دبا نہیں سکا۔

مظلوم کشمیریوں کے ساتھ ایک دن یکجہتی کا اظہار کرلینا کافی نہیں۔حکومت مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے سفارتی کوششیں تیز کرے۔بھارت اب زیادہ دیر کشمیر پر اپنا غاصبانہ تسلط قائم نہیں رکھ سکتا۔