اٹھارہ ہزاری میں یوم یکجہتی کشمیر ریلی

جمعہ 5 فروری 2016 20:29

اٹھارہ ہزاری ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 فروری۔2016ء ) یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر جماعۃ الدعوۃ کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی جس کی قیادت مسؤل احمد شیر نے کی قافلہ ایوب چوک جھنگ تک گیا جہاں جھنگ کی مرکزی قیادت کی طرف سے نکالی گئی ریلی و جلسے و جلوسوں میں شرکت کی گئی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر احمد شیر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کشمیر کی آزادی تک ہر پاکستانی کے اندر اضطراب کی کیفیت برقرار رہے گی انہوں نے کہا کہ بھارت کے گھناؤنے اور اسلام دشمن ہتھکنڈے کفر اور اسلام کے درمیان جاری محاذ کو ختم نہیں کر پائیں گے مسلمان موت سے ڈرتے نہیں اور مشرکوں کو موت کا ڈر ہمیشہ خوفزدہ کیے رکھتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ آزادی کی جنگ میں فتح مسلمانوں کی ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :