کوئٹہ،بینچہ کے قریب ٹریفک کا المناک حادثہ، بی این پی کے سینئر رہنماء علی اکبر محمد حسنی اہلیہ سمیت جاں بحق ہوگئے

جمعہ 5 فروری 2016 22:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 فروری۔2016ء) بینچہ کے قریب ٹریفک کا المناک حادثہ بی این پی کے سینئر رہنماء علی اکبر محمد حسنی اہلیہ سمیت جاں بحق ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کی شب بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے سینئر رہنماء علی اکبر محمد حسنی اپنے خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ کوئٹہ سے خضدار آرہے تھے کہ ۔

(جاری ہے)

بینچہ کے قریب ان کی ایس ایس آر گاڑی بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں علی اکبر محمد حسنی اور ان کی اہلیہ موقع پر جاں بحق ہوگئے ۔

جب کہ ان کے دو کمسن بیٹے شہمیر اور زرک اور ایک خاتون زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں اور جاں بحق افراد کو لیویز فورس نے قلات ہسپتال پہنچایا ۔ ضروری کارروائی کے بعد جاں بحق افراد کی نعشوں کو ان کے ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔علی اکبر محمد حسنی خضدار میں پرائیویٹ موبائل کمپنی کے فرنچائز اونر تھے ۔ علی اکبر محمد حسنی نے امسال حج کی سعادت بھی حاصل کرچکے تھے۔ان کی نماز جنازہ اور تدفین آج خضدار میں ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :