خیبر پختونخوا کے ضلعی ناظمین سیاسی مالی اور انتظامی امور نہ ملنے کے خلاف یکجا ہو گئے
چھ ما ہ گزر جانے کے باوجود اختیارات نہیں دیئے گئے جس سے مسائل میں اضافہ ہورہا ہے حکومت خیبر پختونخوا لوکل گورنمنٹ ایکٹ2013پر من و عن عمل کرے،بلدیاتی نمائندوں کا مطالبہ
جمعہ 5 فروری 2016 22:22
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 فروری۔2016ء ) خیبر پختونخوا کے ضلعی ناظمین سیاسی مالی اور انتظامی امور نہ ملنے کے خلاف یکجا ہو گئے۔چھ ما ہ گزر جانے کے باوجود اختیارات نہیں دیئے گئے جس سے مسائل میں اضافہ ہورہا ہے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ خیبر پختونخوا لوکل گورنمنٹ ایکٹ2013پر من و عن عمل کیا جائے۔اسی سلسلے میں ضلعی ناظمین کا اجلاس پشاور میں ضلع شانگلہ کے ناظم نیاز خان کی رہائش گاہ پر ضلع مردان کے ناظم حمایت اﷲ مایار کی صدارت میں ہوا جس میں لوکل گورنمنٹ ایکٹ2013 کو اصل حالت میں بحال کرنے ،اور ناظمین کو بااختیار بنانے کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔
اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے ضلع پشاور کے ناظم ارباب عاصم ،ڈاکٹر عمر دراز،میجر ریٹائرڈ سجاد اور دیگر نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کو اختیارات دینے سے مسائل کا خاتمہ ممکن ہے انہو ں نے کہا کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران سے ملاقات میں تمام امور پر بات چیت ہوئی ہے اور عمران خان نے محکمہ پولیس کو ضلعی حکومت کے ماتحت بنانے، پولیس سیفٹی کمیشن میں منتخب نمائندوں کو شامل کرنے ،رولز آف بزنس اورپی این ڈی رولز میں ترمیم کی یقین دہائی کرائی ہے اور اسی سلسلے میں بہت جلد چیف سیکرٹری سے بھی ملاقات کی جائیگی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.