ہارون آباد‘ ممکنہ دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے پولیس کی فوجی فاؤنڈیشن سکول میں موک ایکسرسائز کا نعقاد

ہفتہ 6 فروری 2016 14:05

ہارون آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 فروری۔2016ء) ممکنہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے پولیس کی جانب سے فوجی فاؤنڈیشن سکول میں موک ایکسرسائز کا نعقاد کیا گیا تفصیل کے مطا بق پولیس کی جانب سے کسی بھی ناگہانی صورت اور دہشت گردی کے کسی بھی واقع سے احسن طریقے سے نمٹنے اور امدادی سر گر میوں کے حوالے سے فو جی فاؤ نڈیشن سکول میں موک ایکسر سائز کی گئی جس میں ڈی ایس پی سر کل سید نوازش بخاری ،ایس ایچ او اظہر پراچہ ،سکیورٹی برانچ،سپیشل برانچ ایلٹ فورس،سول ڈیفنس،ڈاکٹر عامر رضا سمیت ٹی ایچ کیو ہسپتال کا دیگر عملہ،ٹی ایم اے عملہ نے حصہ لیا اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ سٹی اظہر سعید پرا چہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موک ایکسر سائز کروانے کا مقصدنا گہانی صورت حال میں متعلقہ محکموں کی کار گردگی کا جائزہ لینا تھا۔

متعلقہ عنوان :