پنجاب یونیورسٹی نے دو امیدواروں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دیں

ہفتہ 6 فروری 2016 14:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 فروری۔2016ء) پنجاب یونیورسٹی نے غلام محمدولدمحمد اقبال کومالیکیولر بائیولوجی کے مضمون میں ان کے”متاثرہ جلد کے علاج کے لیے چربی سے حاصل شدہ سٹیم سیلز (خلئیے) کا کردار “ کے موضوع پر اور حافظ حامد حماد ولدحافظ عبدالستار حماد کو اسلامک سٹڈیزکے مضمون میں ان کے”امام ابن حزم اور امام ابن تیمیہ کے اصول اجتہاد اور عصری اجتہادی رجحانات“ کے موضوع پر، پی یچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :