حکومت نے وزیراعظم چوہدری عبدالمجید کی سربراہی میںآ زادکشمیرمیں ریکارڈ تعمیروترقی کے کام کروائے‘شوکت راجہ ایڈووکیٹ

ہفتہ 6 فروری 2016 14:38

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 فروری۔2016ء) مشیر حکومت و پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل شوکت راجہ ایڈووکیٹ نے کہا کہپیپلزپارٹی کی موجودہ حکومت نے وزیراعظم چوہدری عبدالمجید کی سربراہی میںآ زادکشمیرمیں ریکارڈ تعمیروترقی کے کام کروائے۔ آزادکشمیر میں پانچ یونیورسٹیاں، تین میڈیکل کالجز اور ایجوکیشن پالیسی کی منظوری سے آزادکشمیر واقعی ایجوکیشن سٹی میں تبدیل ہورہاہے۔

میرپورمحترمہ بے نظیربھٹوشہیدمیڈیکل یونیورسٹی کی منظوری کے بعد آزادکشمیرکے تینوں میڈیکل کالجز میں زیرتعلیم ایم بی بی ایس کے طلباء وطالبات کامستقبل محفوظ ہوگیاہے۔ ہماری حکومت پرکرپشن اور بے بنیاد الزامات لگانے والوں نے اپنے ادوارمیں غریب لوگوں کوبرادریوں ، قبیلوں اور علاقوں کے نام پرتقسیم کیے رکھااور انھیں بے وقوف بناتے رہے ۔

(جاری ہے)

عوامی فلاح وبہبود کے لیے انھوں نے کوئی عملی اقدام نہیں اٹھایا۔ ہماری ساڑھے چارسالہ مثالی کارکردگی انھیں ہضم نہیں ہورہی۔ ان خیالات کااظہارانھوں نے خالق آباد میں پیپلزپارٹی کے مقامی راہنماؤں اورکارکنان سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ مشیرحکومت شوکت راجہ نے کہاکہ ہم نے سابقہ بجٹ کے اندررہتے ہوئے آزادکشمیرمیں میگاپراجیکٹس لگائے۔ ہماری حکومت کی مثالی تعمیروترقی کے سفرکودیکھ کرہمارے مخالفین حکومت کے راستے میں روڑے اٹکاتے رہے اور ہمیں عوامی خدمت کے ایجنڈے سے روکنے کے لیے تمام تر حربے استعمال کیے گئے لیکن وزیراعظم چوہدری عبدالمجید کی عوام سے کمٹمنٹ کانتیجہ ہے کہ حکومت کی راہ میں تمام حائل شدہ رکاوٹیں از خود ختم ہوگئیں اور ہماری حکومت پانچ سال پورے کرنے والی ہے۔

انھوں نے کہاکہ 2016 کے عام انتخابات میں جب میدان لگے گاتولوگ ہماری کارکردگی پرہمیں کامیاب کریں گے اور آئندہ بھی آزادکشمیرمیں پیپلزپارٹی کی ہی حکومت ہوگی۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہاکہ وفاق کی طرف سے آزاد کشمیرکے فنڈز کوروکناتحریک آزادی کونقصان پہنچانے کے مترادف ہے اور دونوں اطراف کے عوام کے درمیان مضبوط رشتوں کوکمزور کرنے کی سازش ہے۔

انھوں نے کہاکہ کشمیری پاکستان کواپنادوسراقبلہ سمجھتے ہیں۔ حکومت پاکستان اور عوام کشمیریوں کے بنیادی حق حق خودارادیت کے حصول کے لیے وکیل ہیں ۔ کشمیریوں نے پاکستان کے نام پرکئی نسلیں قربان کردیں۔ آج بھی مقبوضہ کشمیرمیں پاکستان کی محبت میں لوگ پاکستانی پرچم لہرارہے ہیں۔ پاکستان سے ہماراخونی رشتہ ہے جوتاقیامت قائم دائم رہے گا۔

متعلقہ عنوان :