طالبات اور اساتذہ کرام کا ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان کا مطالعاتی دورہ

ہفتہ 6 فروری 2016 16:55

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 فروری۔2016ء) گورنمنٹ گرلز ہائی سکول (ہائیر سیکنڈری)‘ جی بلاک‘ گلشن راوی‘ لاہور کی طالبات اور اساتذہ کرام نے نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظم، لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔

(جاری ہے)

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دوقومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے میاں عزیز پبلک گرلز ہائی سکول و کالج‘ عزیز پلی کینال بینک‘ ہربنس پورہ لاہور‘ پاک پنجاب کالج آف ٹیکنالوجی‘ تاج باغ پل لاہور اور دی گولڈن گیٹ ہائی سکول‘ شاہین پارک‘ مغل پورہ لاہور کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 370 تھی ۔

متعلقہ عنوان :