Live Updates

عمران خان کی کال پر تحریک انصاف ضلع ساہیوال کی احتجاجی ریلی اور مظاہرہ

ہفتہ 6 فروری 2016 18:49

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 فروری۔2016ء) تحریک انصاف ضلع ساہیوال نے تحریک انصاف پاکستان کے چیئر مین عمران خان کی کال پر حکومتی پالیسیوں ٹیکسوں کی بھر مار ،گیس اور بجلی کی بڑھتی ہوئی لوڈ شیڈنگ ،پی آئی اے کی نجکاری حکومتی غنڈہ گردی کرپشن، مہنگائی اوربے روز گاری کے خلاف ٹینکی چوک جناح سٹریٹ سے احتجاجی ریلی نکالی گئی اور جوگی چوک میں مظاہر ہ کیا گیا جس کی قیادت تحریک انصاف کے رہنماؤں شکیل خاں نیازی، نوید اسلم اور رائے حسن نوا ز ممبر قومی اسمبلی نے کی ضلع کونسل کی یونین کونسلوں کے چیئر مینوں اور وائس چیئر مینوں اور کونسلروں نے بھی شرکت کی ریلی کے شرکاء نے حکومت کے خلاف ہاتھوں میں پلے کار ڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر احتجاجی نعرے درج تھے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات