لاہور،ایچ ای سی کا ملک بھر کی سرکاری و نجی یونیورسٹیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ

پہلے فیز میں 100 دوسرے فیز میں 50یونیورسٹیز شامل ہوں گی

ہفتہ 6 فروری 2016 18:50

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 فروری۔2016ء ) ہائیر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان نے لاہور سمیت ملک بھر کی سرکاری و نجی یونیورسٹیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ کر لیا ، پہلے فیز میں ملک بھر میں 100جبکہ دوسرے فیز میں 50یونیورسٹیز میں تعلیمی معیار اور گورننس کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے لاہور سمیت ملک بھر کی سرکاری و نجی یونیورسٹیوں کی کارکردگی کی جانچ پڑتال کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان ڈاکٹر مختار احمد کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ کمیشن کی کوالٹی انشورنش ایجنسی سرکاری و نجی یونیورسٹیز کا جائزہ لے گی ، سپیشل آڈٹ ٹیم یونیورسٹیز میں تعلیمی معیار اور گورننس کی جانچ پڑتال کرے گی ، پہلے فیز میں 100یونیورسٹیز جبکہ دوسرے فیز میں 50یونیورسٹیز شامل ہوں گی۔ انہوں نے بتایا کہ لاہور کی تمام پبلک و پرائیویٹ یونیورسٹیز کو پہلے فیز میں ہی جانچا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :