تحریک انصاف پی آئی اے کی ممکنہ نجکاری اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہ کئے جانے کے خلاف احتجاجی مظاہروں میں لوگوں کواکھٹا کرنے میں ناکام، چند شہروں کے علاوہ دیگر علاقوں میں لوگوں نے عمران خان کی احتجاج کی کال مسترد کردی
عمران خان پورے ملک کے عوام کی حمایت کے تاثر کو سچ ثابت نہ کرسکے ، عمران خان کے اچانک کراچی چلے جانے پر وفاقی دارالحکومت کے کارکنوں میں مایوسی
ہفتہ 6 فروری 2016 22:22
کراچی / اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 فروری۔2016ء ) پاکستان تحریک انصاف پی آئی اے کی نجکاری ، ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، بے روزگاری ، لوڈشیڈنگ اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مناسب حد تک کمی نہ کئے جانے کے خلاف اعلان کردہ احتجاجی مظاہروں میں بڑی تعداد میں لوگوں کواکھٹا کرنے میں ناکام ہوگئی ،،صرف کراچی ،پشاور اور اسلام آباد کے علاوہ کسی شہر میں لوگ عمران خان کی کال پر سڑکوں پر نہ نکلے اور انکی احتجاج کی کال کو بلاواسطہ طور پرمسترد کردیا،عمران خان پورے ملک کی عوام کی جانب سے حمایت کے تاثر کو سچ ثابت کرنے میں ناکام رہے،تین شہروں میں ہونے والے مظاہروں میں بھی لوگوں کی انتہائی کم تعداد نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اعلان کیا تھاکہ پی آئی اے کی نجکاری ، ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، بے روزگاری ، لوڈشیڈنگ اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مناسب حد تک کمی نہ کئے جانے کے خلاف ملک بھر میں بھرپور احتجاجی مظاہرے کریں گے جن میں ہزاروں افراد شرکت کریں گے تاہم عمران خان کا یہ دعویٰ اس وقت غلط ثابت ہوگیا جب صرف تین شہروں کراچی ،پشاور اور اسلام آباد کے علاوہ دیگر شہروں میں عوام سڑکوں پرنہ نکلے جس سے یہ ثابت ہوگیا کہ 2014 کے احتجاجی دھرنے کے بعد عوام عمران خان سے مایوس ہوچکے ہیں اور انکی کسی بھی کال پر اس طرح ردعمل ظاہر نہیں کرتے جیسا کہ انھوں نے ڈی چوک دھرنوں میں کیا تھا۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.