Live Updates

مظلوم عوام کے لیے عمران خان امیدکی آخری کرن ہیں ،حلیم عادل شیخ

پانچ نکاتی چارٹرآف ڈیمانڈ کواگر پورا نہیں کیاگیاتو اس حکومت کو ہم مزید چلنے نہیں دیں گے

ہفتہ 6 فروری 2016 22:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 فروری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے رہنما عمران خان نے حکو مت کے آگے جو پانچ نکاتی چارٹرآف ڈیمانڈ اور دوتجاویز دی ہیں وہ پوری قوم کی آواز ہیں اسے حکومت نے اگر پورا نہیں کیاتو اس حکومت کو ہم مزید چلنے نہیں دیں گے ۔عمران خان غریب عوام کی زندگی کی آخری امیدبن چکے ہیں ، ہم نے چیئرمین تحریک ا نصاف کا شانداراستقبال کرکے ثابت کردیاہے کہ ہم ان کے ساتھ ہیں ،عوام پر ٹیکسوں کی بھرمارکرنے والی اس حکومت کا ایک ایک پل اس قوم پر بھاری ہے ایمنسٹی اسکیم چوروں اورکرپشن زدہ حکمرانوں کو فائدہ دینے کا فارمولہ ہے جبکہ ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں عالمی منڈی کے مطابق کمی نہ کرکے بھی اس حکومت نے عوام دشمن حکومت ہونے کی ثبوت دیا ہے اپنی ڈیمانڈ اور تجاویز میں رہنما عمران خان نے حکومت کو مزید مدت کو جاری رکھنے کا مشورہ دیا ہے اس پر عمل کرنے سے نہ صرف عوام کو فائدہ ہوگا بلکہ اس سے پوری قوم کو ریلیف ملے گا مگر یہ لوگ صرف اپنا اور اپنے حواریوں کا بھلا ہی سوچتے رہتے ہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پرانے ائیرپورٹ کراچی میں تحریک انصاف کے رہنما عمران خان کے استقبال سے قبل میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت میں کیا۔

(جاری ہے)

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ اس حکومت نے عوام کو مہنگائی بے روزگاری کے ساتھ بم دھماکے دیئے جس میں آئے روز عوام مررہی ہے ہم کوئٹہ دھماکے میں جابحق افراد کے لواحقین کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں ،انہوں نے کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ حکومت مزید اپنی معیاد کو پورا کرنے کا اخلاقی جوازکھوبیٹھی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ PIAکے جابحق ملازمین کے اہلخانہ اس وقت انصاف کے منتظر ہیں ان کے قاتل اس لیے آزاد پھر رہے ہیں کیونکہ انہوں نے اپنے جائز مطالبات کے لیے آواز بلند کی تھی جس پر حکومت وقت شروع دن سے ہی سیخ پارہی ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :