سردار یعقوب خان ناصر نے کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعات کی مذمت

اس طرح کے واقعات سے عوام کو خوفزدہ نہیں کیا جاسکتا اور فورسز نے ملک کی سلامتی کیلئے بے گناہ قربانیاں کی ہیں،لیگی رہنماء

ہفتہ 6 فروری 2016 22:46

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 فروری۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی نائب صدر سردار یعقوب خان ناصر نے کوئٹہ میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے واقعات سے عوام کو خوفزدہ نہیں کیا جاسکتا اور فورسز نے ملک کی سلامتی کیلئے بے گناہ قربانیاں کی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں دہشت گردوں نے جس طرح بزدلانہ کارروائی کرتے ہوئے فورسز کو نشانہ بنایا ہے اس طرح کے واقعات سے فورسز کا مورال مزید بلند ہوگا اور فورسز نے ہمیشہ پاکستان اور بلوچستان کی سلامتی کیلئے قربانیاں دی ہیں انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کو نیشنل ایکشن پلان کے تحت نشانہ بنایاجارہا ہے اس لئے دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد استعمال کرکے بے گناہ شہریوں اور فورسز کو نشانہ بنارہے ہیں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف وفاقی اور صوبائی حکومت موثر اقدامات اٹھارہے ہیں اوردہشت گردوں کو آخری حد تک پیچھا کریں گے

متعلقہ عنوان :