تیلدار اجناس کا طریقہ برداشت فی ایکڑ اوسط پیداوار پر اثر انداز ہوتا ہے،محکمہ زراعت راولپنڈی

کاشتکار تیلدار اجناس کی گہائی کے بعد بیج کو ذخیرہ کرنے سے پہلے اچھی طرح خشک کریں ٗترجمان

اتوار 7 فروری 2016 13:18

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 فروری۔2016ء) محکمہ زراعت پنجاب راولپنڈی کے ترجمان نے کہا ہے کہ توریا اور رایا انمول اہم تیلدار اجناس ہیں اور ان سے حاصل ہونے والا تیل کھانا پکانے، صنعتی مصنوعات اور دوسری گھریلو ضروریات میں بکثرت استعمال ہوتا ہے۔ تیلدار اجناس کی بروقت برداشت اور طریقہ برداشت فی ایکڑ اوسط پیداوار پر اثر انداز ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

قبل از وقت برداشت کرنے سے بیج کمزور اور غیر معیاری رہتا ہے اور بیج میں تیل کی مقدار کم ہوجاتی ہے جبکہ دیر سے برداشت کی صورت میں پھیلیاں پھٹ جاتی ہیں اور پیداوار میں کمی کا باعث بنتی ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ دوران برداشت جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے فقدان، غیر تربیت یافتہ افرادی قوت اور دیگر عوامل کی وجہ سے فصل کی بڑی مقدار کا ضیاع ہوجاتا ہے۔ تیلدار اجناس کی غذائی اور معاشی اہمیت کے لحاظ سے کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ برداشت کے عمل کو بہتر طور پر انجام دیں تاکہ فی ایکڑ اوسط پیداوار میں بہتری لائی جاسکے۔ کاشتکار تیلدار اجناس کی گہائی کے بعد بیج کو ذخیرہ کرنے سے پہلے اچھی طرح خشک کریں کیونکہ بیج میں زیادہ نمی کی وجہ سے پھپھوندی لگنے کا خدشہ ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :