بغیر ٹکٹ ریلوے میں سفر کرنے والے مسافروں سے ایک کروڑ 30 لاکھ روپے جرمانہ وصول

اتوار 7 فروری 2016 20:17

بغیر ٹکٹ ریلوے میں سفر کرنے والے مسافروں سے ایک کروڑ 30 لاکھ روپے جرمانہ ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 7فروری۔2016ء) پاکستان ریلوے کراچی ڈویژن نے گزشتہ ماہ ریلوے میں بغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں مسافروں سے ایک کروڑ 30 لاکھ روپے جرمانہ و کرایہ وصول کیا۔

(جاری ہے)

ریلوے حکام نے بتایا کہ جرمانے مختلف ٹرینوں پر اچانک چھاپوں کے دوران بغیر ٹکٹ سفر کرنے والے مسافروں سے وصول کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ کارروائی ڈویژنل کمرشل آفیسر (ڈی سی او) پاکستان ریلوے کراچی ڈویژن ناصر نذیر کے احکامات پر شروع کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کارروائی بغیر ٹکٹ سفر کرنے والے مسافروں کے خلاف موثر ثابت ہورہی ہے۔ ڈی سی او نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ بغیر ٹکٹ ریلوے میں سفر نہ کریں۔

متعلقہ عنوان :