لاہور، نجی ٹی وی چینل سٹی 42 کے دفتر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 7 فروری 2016 20:32

لاہور، نجی ٹی وی چینل سٹی 42 کے دفتر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 7فروری۔2016ء) لاہور میں معروف نجی ٹی وی چینل سٹی42پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق 2افراد موٹر سائیکل پر آئے۔

(جاری ہے)

ایک حملہ آور نے موٹر سائیکل سے اُتر کر فائرنگ کی اور فائرنگ کے بعد اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہو گئے۔ عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور نے براوٴن رنگ کی جیکٹ پہن رکھی تھی۔ موقع واردات سے گولیوں کے خول برآمد ہوئے ہیں۔ پولیس نے ملزمان کی جلد گرفتاری کی یقین دہانی کروائی ہے۔