پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا ابتدائی کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ کل ہوگا

پیر 8 فروری 2016 17:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 فروری۔2016ء ) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن اسسٹنٹس کی چار روزہ تربیت کل بروز ( منگل ) سے ڈائریکٹوریٹ آف سٹاف ڈویلپمنٹ میں شروع ہو گئی ہے ۔ افتتاحی تقریب میں چےئرمین پیف انجینئرقمرالاسلام راجہ،مینجنگ ڈائریکٹر طارق محمود ، ڈپٹی ایم ڈی طارق رفیق اور دیگر افسران شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

اس تربیت کا مقصد نو بھرتی شدہ ضلعی مانیٹرنگ سٹاف کو پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے طریقہ کار اور تعلیمی منصوبوں کے بارے میں آگاہ کرنا ہے۔دریں اثناء پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے مفت تعلیم کے منصوبے فاؤنڈیشن ایسسٹڈ سکول میں توسیع کے 10ویں مرحلے میں پارٹنرشپ کے خواہشمند نجی سکولوں کا ابتدائی کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ آج صوبے کے 35اضلاع میں منعقدہوگا۔اس ٹیسٹ میں مختلف اضلاع سے مجموعی طور پر 2265سکولوں کے 82ہزار طالب علم شریک ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :