ترک ساحل پر کشتی الٹنے کے دوالگ الگ واقعات،26مہاجرین ڈوب کر ہلاک

25 افراد یونانی جزیرے لیزبوس کے قریب،11مہاجر ترکی کے جنوب میں دکلی کے نزدیک کشتیاں ڈوبنے سے جان کی بازی ہارگئے،ترک کوسٹ گارڈز

پیر 8 فروری 2016 18:31

ترک ساحل پر کشتی الٹنے کے دوالگ الگ واقعات،26مہاجرین ڈوب کر ہلاک

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 فروری۔2016ء) ترکی کے ساحل پر تارکین وطن کی کشتی الٹنے کے دوالگ الگ واقعات میں 26مہاجرین ڈوب کر ہلاک ہوگئے، 25 افراد یونان کے جزیرے لیزبوس کے قریب کشتی الٹنے کے نتیجے میں ڈوب کر ہلاک ہوئے جبکہ ترکی کے جنوب میں دکلی کے نزدیک 11 افرادجان کی بازی ہا ر گئے،غیرملکی خبررساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے ترکی کے کوسٹ گارڈزنے کہاکہ پیر کو ترکی کے ساحل پر یونان جانے والی ایک کشتی الٹنے سے کم از کم 25 تارکین وطن ڈوب گئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ 25 افراد یونان کے جزیرے لیزبوس کے قریب کشتی الٹنے کے نتیجے میں ڈوب کر ہلاک ہوئے،ایک الگ واقعے میں ترکی کے جنوب میں دکلی کے نزدیک کشتی الٹنے کے نتیجے میں کم از کم 11 افراد ہلاک ہو گئے،انٹرنیشنل آرگینازیشن فار مائیگریشن (آئی ایم او) کے مطابق اس سال 5 فروری تک کم از کم 374 افراد یورپ جانے کی کوشش میں ہلاک ہو چکے ہیں۔2015 میں یورپ میں داخل ہونے کے لیے پناہ گزینوں میں سب سے زیادہ مقبول روٹ ترکی سے یونان جانا ہے۔آئی ایم او کے مطابق طوفانی حالات کے باوجود اس سال میں اب تک 69 ہزار افراد یونان کے ساحل پر اتر چکے ہیں۔ گذشتہ پورے سال میں یہ تعداد آٹھ لاکھ 54 ہزار تھی۔

متعلقہ عنوان :