نواز شریف پاکستان کو دفاعی اور معاشی اعتبار سے دنیا کا ناقابل تسخیر ملک بنانا چاہتے ہیں‘ حاجی طارق زرگر

منگل 9 فروری 2016 15:19

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 فروری۔2016ء) رہنماء مسلم لیگ ن و ممبر مرکزی مجلس عاملہ حاجی طارق زرگر نے کہا ہے کہ مظفرآباد میں میاں محمدنواز شریف کا خطاب اور جنرل راحیل شریف کی پالیسیاں درحقیقت فرزند کشمیر علامہ اقبال اور بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے خوابوں کی شرمندہ تعبیر ہیں ۔ اس وقت میاں نواز شریف واحد لیڈر ہیں جو پاکستان کو دفاعی اور معاشی اعتبار سے دنیا کا ناقابل تسخیر ملک بنانا چاہتے ہیں۔

قائداعظم نے پاکستان بنایا اور قائداعظم ثانی میاں محمد نے ملک کو بچایا ۔ حاجی طارق زرگر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری گزشتہ 68سالوں سے تکمیل پاکستان کی جنگ خاطر اب تک نصف ملین سے زائد جانوں ، عصمتوں اور اربوں روپے کی املاک کی قربانیاں دے چکے ہیں اور اپنے عظیم مقصد کے حصول تک یہ قربانیوں کا تسلسل جاری و ساری رکھیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی ہمالیہ سے بلند اور بحرالکاہل سے گہری ہے جبکہ پاک چین اقتصادی راہ داری منصوبوں پاکستان اور ریاست جموں وکشمیر و گلگت بلتستان کی لائف لائن جس کی 2030میں تکمیل پر پاکستان جنوبی ایشیاء کا اقتصادی اعتبار سے ٹائیگر ملک بن کر ابھرتے گا۔ قدرت نے جغرافیائی اور دفاعی اعتبار سے پاکستان کو عالمی برادری میں اہم وکلیدی حیثیت سے نواز کر تاقیامت اس کی بقاء کی ضمانت دی ہے یہ وطن خدا کی خصوصی عنایت اور قیامت تک کیلئے قائم و دائم رہنے کیلئے بنا اور وہی اسکی حفاظت بھی فرمائیگا۔

متعلقہ عنوان :