(ن) لیگ الیکشن میں کامیابی حاصل کرکے لوگوں کو خوشحال بنائے گی‘ راجہ صوفی محمد بوستان

منگل 9 فروری 2016 15:20

اسلام گڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 فروری۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے چیئرمین امور منگلا ڈیم راجہ صوفی محمد بوستان نے کہا کہ مسلم لیگ ن خطے کی نہ صرف بڑی سیاسی جماعت ہے بلکہ پاکستان کی بھی ایک بڑی سیاسی جماعت ہونے کا شرف حاصل ہے ۔ الیکشن میں مسلم لیگ ن کامیابی حاصل کرکے ملک کو خوشحال او ر مضبوط بنائے گئی اور لوگوں کو خوشحال کر ے گی۔

مسلم لیگ ن کے کارکن حلقہ 2اسلام گڑھ کے قریہ قریہ جا کر مسلم لیگ کے اندر فضا ہموار کریں گے حلقہ 2کے اندر بھی ایک اچھے سیاسی لیڈر کی پہچان ہے اور ایک اچھا لیڈر ہی اس وقت ملک کو واپس اسی جگہ پر لاسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے صحافیوں سے بات چیت کر تے ہوئے کیا راجہ صوفی محمد بوستان نے کہا کہ حلقہ کے اندر بھی مسلم لیگ ن ایک ابھر تی ہوئے قوت بنتی جارہی ہے اور لوگ اس میں جو ک در جوک شامل ہوتے چلے آرہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن درحقیقت مُلک نواز ساسی جماعت ہے جو پاکستان کے اندر میاں نواز شریف کی قیادت میں متحد و منظم ہے اور کشمیر کے اندر قائد جمہوریت سابق وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر کی قیادت میں ایک بڑے جمہوری دستے کی شکل میں قائم و دائم ہے ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے جس قدر ملک کو مشکلات سے نکالا اور عوام کو ان کے مسائل ان کی صحیح بنیادوں پر حل کیے اس کی مثال کسی بھی دو ر حکومت میں نہیں ملتی ۔

میاں نواز شریف ملک پاکستان کے سب سے کامیاب وزیراعظم ں جنہوں نے اپنے دو ر حکومت میں پاکستان کی عوام کو ان کے بنیادی حقوق سے روشناس کراتے ہوئے ان کے مسائل حل کیے اور لوگو ں کو ان کے حقوق دلوائے تاکہ لوگ خوشحال اور اچھی زندگی بسر کرسکیں ۔انہوں نے کہا کہ حلقہ کے اندر بھی ایک اچھے سیاسی لیڈر کی پہچان ہے اور ایک اچھا لیڈر ہی اس وقت ملک کو واپس اسی جگہ پر لاسکتا ہے اور کھوئی ہوئی معشیت کو مضبوط بنا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن میں مسلم لیگ ن کامیابی حاصل کرکے ملک کو خوشحال او ر مضبوط بنائے گئی اور لوگوں کو خوشحال کر ے گی مسلم لیگ ن کے کارکن حلقہ 2اسلام گڑھ کے قریہ قریہ جا کر مسلم لیگ کے اندر فضا ہموار کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :